پارٹی اجلاس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کی ملاقات ،شہباز شریف بھی موجود تھے

 
0
530

لاہور فروری 27(ٹی این ایس) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے درمیان ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ 180ایچ ماڈل ٹاؤن میں واقع پارٹی سیکرٹریٹ میں سنٹرل ورکنگ کمیٹی اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاً پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ون ٹو ون ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔