کچے علاقے میں پانچ سے زائد مغویوں کی بازیابی اورسنگین جرائم میں مطلوب ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے گرینڈ آپریشن 

 
0
570

نواب جاگیرانی،جیئندجاگیرانی کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی، دس سے زائد ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو نذر آتش کردیا
کندھ کوٹ،فروری 27 (ٹی این ایس):
کشمورپولیس کا کچے علاقہ میں دیگراضلاع کے پانچ سے زائد مغویوں کی بازیابی اورسنگین جرائم میں مطلوب ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے ایس ایس پی بشیر احمدبروہی،ای ایس پی بابرجاویدجوئیہ کی سربراہی میں جدیداسلحہ سے لیس پولیس کمانڈوزبھاری مشینری ،بکتربندگاڑیوں ای پی سی کی مددسے گرینڈآپریشن نواب جاگیرانی،جیئندجاگیرانی کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی دس سے زائد ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو نذر آتش کردیا پولیس اورڈاکوؤں میں مڈبھیڑجاری وقفے وقفے سے کچے علائقہ میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے بیس سے زائد مشکوک گرفتاراسلحہ برآمدگی کی اطلاعات۔
ایس ایس پی کشمورکندھ کوٹ نے دعویٰ کیاہے کندھ کوٹ کشموراورگھوٹکی،شکارپوراضلاع کے کچے ڈاکوؤں کی آماجگاھ ہے جنکے خلاف ایک ہفتہ سے آپریشن میں کامیابی ملی ہے تین سے زائد مغوی بازیاب ہوئے ہیں جبکہ کندھ کوٹ کے مکین تین مغوی جوشکارپورکے حدود سے اغواکیئے گئے تھے اسکے علائقہ دیگرعلائقوں کے مغویوں کی علائقہ میں موجودگی کاعلم بھی ہواجنکی بازیابی کیلئے آپریشن کلین اپ جاری ہے کچے علائقہ جرائم پیشہ سے خالی کرالیں گے۔
دیگرذرائع سے ملنے والی معلومات کیمطابق پولیس نے ڈاکوؤں کی آماجگاہوں سمیت کچہ علائقہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیاہے جبکہ 20سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے ای ایس پی بابرجاویدجوئیہ نے رابطہ کرنے پر بتایاکے کچے میں آپریشن کے باعث کچے علائقوں کی آمد ورفت اورکچے علائقے کو مکمل طورپرسیل کردیا ہے ایک طر خشکی دوسری جانب دریائے سندھ اوربیچ میں گھناجنگل ہونے کی بناپر مشکلات ضرورہے مگرعوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے آپریشن ناگزیرہے مکمل کامیابی تک آپریشن جاری رہیگا۔