فوج کا استعمال مسلہ کشمیر کا حل نہیں ہے،  ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر میں مزاحمت بڑھ گئی ہے، چدام برم

 
0
412

کولکتہ،فروری 27 (ٹی این ایس): بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے مقبوضہ کشمیر میں مزاحمت میں اضافہ ہوا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پی چدمبرنے کولکتہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے اور آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ میں ترمیم کرنے کی ضروت ہے، ساڑھے3 سال تک بھارت کے وزیر داخلہ رہنے والے پی چدمبرم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے کے لیے اس سہہ جہتی حکمت عملی پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر داخلہ میرا یہ ہمیشہ یقین تھا کہ پیراملٹری فورسز مسئلے کا حل نہیں، جنوری 2017 اورجنوری2018کے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ تشدد میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ 2010اور2014-15کے دوران یہ گراف بہت نیچے چلا گیا تھا۔