خدا کی قسم میراکوئی سیاسی ایجنڈانہیں،چاہتاہوں عوام کو 2وقت کی روٹی اورصاف پانی مل جائے: چیف جسٹس

 
0
484

اسلام آباد،فروری 27 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ میں ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم میراکوئی سیاسی ایجنڈانہیں،چاہتاہوں عوام کو 2وقت کی روٹی اورصاف پانی مل جائے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا کہناتھا کہ کسی سیاسی کیس کوہاتھ لگانانہیں چاہتے،مجبوری ہے،ہمیں سیاسی مقدمات بھی سنناپڑتے ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خواہش ہے عوام کوسستی ادویات ملیں،وکلاکوبھی کہتاہوں ہماری مددکریں،وقت آ گیا ہے کہ ملک کوکچھ دیا جائے، انہوں نے کہا کہ تمام امور کی نگرانی خودسپریم کورٹ کرے گی،دیگرعدالتوں کوبھی گائیڈ لائن فراہم کریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تمام کمپنیوں کوفارمولہ طے کر کے آگاہ کریں،ان کا کہناتھا کہ ہماری نیت صاف ہے،جس طرح مرضی ہماراامتحان لے لیں۔