ن لیگ کے سابق ایم این اے طارق محمود اور سابق ایم پی اے میاں مظہر کی تحریک انصاف میں  باضابطہ شمولیت

 
0
803

اسلام آباد،فروری 28 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے طارق محمود اور سابق ایم پی اے میاں مظہر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے سابق ارکان اسمبلی طارق محمود اور میاں مظہر نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور پارٹی قیادت کی پالیسیوں کا اعتماد کا اظہار کیا۔
دونوں سابق لیگی رہنما جہانگیر ترین کی قیادت میں بنی گالہ کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے اور باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔