چوری کےساتھ سینہ زوری،  بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن کاٹنے کی کوشش پر سابق چئیرمین سی ڈی اے کے بیٹوں کا واپڈا ملازم پر وحشیانہ تشدد

 
0
491

اسلام آباد، جنوری 17 (ٹی این ایس): سابق چئیرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے بیٹوں نے واپڈا ملازم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی ہڈی پسلی ایک کرکے رکھ دی۔

اطلاعات کے مطابق واپڈا سپریٹنڈنٹ نے تھانہ کوہسار پولیس کو درخواست میں واقع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چئیرمین سی دی اے فرخند اقبال نے تین ماہ سے بجلی کا بل جمع نہیں کروایا تھا اور گذشتہ روز جب واپڈا ٹیم بجلی کنکشن منقطع کرنے گئی تو گھر میں موجود ملازمین اور فرخند اقبال کے بیٹے اس پر حملہ آور ہو گئے۔

تھانہ کوہسار پولیس نے کاروائی کی بجائے تفتیش شروع کردی