کنٹرول لائن پر مسلسل جارحیت: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کی ایکبار پھر دفترخارجہ طلبی

 
0
364

اسلام آباد،فروری 28 (ٹی این ایس): ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے نکیال سیکٹرکے گاؤں تھروٹی ناری میں اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کودفترخارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسزکاشہری آبادی کونشانہ بناناعالمی قوانین کے منافی ہے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرمشن کواپنا کام کرنے د یاجائے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات ناقابل برداشت ہیں،بھارت مسلسل سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہاہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل کہتے ہیں کہ بھارت سیزفائرمعاہدے کی پاسداری یقینی بنائے۔
ترجمان کے مطابق بھارتی فورسزنے نکیال سیکٹرکے گاوں تھروٹی ناری پرفائرنگ کی جس سے 13 سالہ محمد زین شہیدہواتھا۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے400سے ز ائدبارسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جس سے اب تک18شہری شہیداور 68 زخمی ہوئے۔