سپریم کورٹ میں عام انتخابات کے موقع پر 25 جولائی کو تعطیل کا اعلان

 
0
371

چیف جسٹس رجسٹری برانچ لاہور میں موجود ہوں گے
اسلام آباد جولائی 20(ٹی این ایس) سپریم کورٹ میں عام انتخابات کے موقع پر 25 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے 25 جولائی بروز بدھ کو عام انتخابات کے تناظر میں عدالت عظمیٰ میں چھٹی کااعلان کیا ہے تاہم چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ پاکستان رجسٹری برانچ لاہور میں موجود ہوں گے۔