کیانواز شریف نے چوہدری نثار سے راہیں جدا کر لی ہیں؟

 
0
353

اسلام آباد ،فروری 27 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین دہائیوں تک ساتھ رہنے والے چوہدری نثار سے راہیں جدا کر لی ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے خود چوہدری نثار کو پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نہ بلانے کی ہدایت کی تھی،یہ خبر نجی ٹی وی جیونیوز کی جانب سے جاری کی گئی تاہم اب مریم نوازشریف کی جانب سے ایسے تمام بیانات کی تردید کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج ہونے والے پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چوہدری نثار کو مدعو نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق گزشتہ روز سابق وزیراعظم کو قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم وہ اپنے فیصلے ڈٹے رہے جس کے باعث چوہدری نثار آج مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نظر نہیں آئے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے بیانئے کو عوام نے تسلیم کیا لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ ان کی جماعت میں سے اس کی مخالفت ہو جبکہ چوہدری نثار نے سرعام ان کے بیانئے کی مخالفت کی تھی۔
انہوں نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھی عدالتی فیصلوں سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنے بیانئے کو دہرایا اور کہا کہ ملک کے آئین کو چھوڑ کر آمر کا حلف لینا سب سے بڑا جرم ہے، وہ جج ہمارے خلاف اس طرح کے فیصلے دیں اور ہم سرتسلیم خم کریں، نواز شریف اسے تسلیم نہیں کرسکتا۔

نواز شریف نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے وزیراعظم کے طور پر ہٹایا گیا، اب پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا، کیا آپ کا دل تسلیم کرتا ہے اور کیا فیصلوں پر ردعمل دےکر میں نے غلط بات کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آمروں کے ہاتھوں بیعت ہوتی رہی، خود تو پی سی او کے تحت حلف لیتے رہیں اور ہم سے توقع کریں کہ ان فیصلوں کی تعظیم کریں۔

یہ خبر نجی ٹی کی جانب سے جاری کی گئی تاہم اب مریم نوازشریف کی جانب سے ایسے تمام بیانات کی تردید کر دی گئی ہے۔