پٹرولیم قیمتوں میں 4 سے 9 فیصد اضافے کی سمری وزارت توانائی کوارسال

 
0
319

اسلام آباد ،فروری 27 (ٹی این ایس):  اوگرا نے مارچ کیلئے پٹرولیم قیمتوں میں 4 سے 9 فیصد اضافے کی سمری وزارت توانائی کوارسال کردی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

وزارت توانائی کو موصول پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے، مٹی کے تیل میں 6 روپے 28 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفیکیشن وزرات داخلہ کل جاری کرے گی۔