پاکستان اور بھارت کا بزرگ اور خاتون قیدیوں کی رہائی پر غور

 
0
260

اسلام آباد فرور ی 28(ٹی این ایس)پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے بزرگ، ذہنی لحاظ سے مشکلات کے شکار اور خاتون قیدیوں کی رہائی پر غور شروع کر دیا ہے ۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی حکام نے پاکستانی قیدیوں کی ایک فہرست پاکستانی سفارت کاروں کے حوالے کی ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ عدالتی کمیٹیوں کو بھی بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، یہ کمیٹیاں دو ہزار آٹھ میں بنائی گئی تھیں مگر پھر غیر فعال ہو گئی تھیں۔