زیرتفتیش ملزم کے ساتھ انسانیت سوزسلوک کرنے والے ایف آئی اے کے چارتفتیشی افسران کے خلاف تحقیقات مکمل

 
0
395

اسلام آباد، فروری 28 (ٹی این ایس):   ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پر زیرتفتیش ملزم کے ساتھ انسانیت سوزسلوک کرنے والے ایف آئی اے کے چارتفتیشی افسران کے خلاف تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی نے چاروں افسران کی لاپروائی اورمجرمانہ غفلت برتنے سے متعلق رپورٹ ارسال کردی ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ روزایف آئی اے کے زیرحراست ملزم ساجدمسیح نے لاہور میں  ایف آئی اے کے ریجنل ہیڈکوارٹر کی عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگائی تھی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگئے۔اس واقعہ پر ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پرایف آئی اے کے چار افسران کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ۔جن میں انسپکٹر خالدسعیدشاہ ،فرانزک ڈیپارٹمنٹ کے افسران علی فیروز اوردودیگرشامل تھے۔جومبینہ طورپر زیرحراست ملزم کووحشیانہ تشددکانشانہ بنانے اوراسے اپنے کزن اور توہین کے اصل  ملزم کیساتھ جنسی فعل  پر مجبور کرنے میں ملوث ہیں۔

ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ ان افسران نے ملزم ساجدمسیح اوراس کے کزن پارس مسیح پر نہ صرف تشددکیابلکہ اسے غیراخلاقی فعل کے لئے مجبورکیاجس پر ملزم ساجدمسیح نے انکارکرتے ہوئے عمارت کی بالائی منزل سے چھلانگ لگادی۔دونوں ملزمان کو ایف آئی اے نے سوشل میڈیاپر توہین آمیزمواد لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتارکررکھاتھا۔تاہم ایف آئی اے افسران کی جانب سے کئے گئے اس شرمناک حرکت پر بنائی گئی کمیٹی کے ایک ذمہ دارآفیسرنے بتایاکہ متاثرہ دونوں نوجوانوں اورملوث افسران کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے ہیں ۔جن کے خلاف محکمانہ کارروائی سے متعلق رپورٹ مرتب کرکے ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دوسری طرف پاکستان بھرکی مسیحی برادری کی مختلف تنظیموں کی طرف سے اس واقعہ پر شدیدردعمل کا اظہارکرتے ہوئے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا بھی سلسلہ شروع ہوگیاہے۔