کشمور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،مختلف واردات  اور کیسز میں مطلوب 9 ملزمان کو گرفتار کرلئے

 
0
1083

کشمور ، فروری 28 (ٹی این ایس): کشمور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع بھر میں مختلفواردات  اور کیسز میں مطلوب 09 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق غریب آباد   سے ملزم عزیز اللہ ولد علی نواز نصیرانی  کو گرفتار کرکے اس سے چرس برآمد کی گئی۔

دوسری کاروائی میں گھوڑا گھاٹ پولیس نے دوران گشت نزد درگاھ حیدر شاہ میں اشتھاری ملزم متو عرف عبدالستار ولد شاھپر سبزوئی کوگرفتار  کیا۔ مذکورہ ملزم پوليس اسٹیشن بخشاپور کو پہلے ہی مطلوب تھا۔جبکہ بخشاپور پولیس نے اشتھاری ملزمان ،رانجھن ولد عبدالکریم،بشارت ولد عبدالکریم،محرم ولد علی نواز کوگرفتار کرلیا۔

دوسری طرف پولیس نے مھرپل کے قریب کاروائی کرتے ہوئے بخشا پور تھانے کو مطلوب  اور روپوش ملزم عمید علی ولد حاجی سوو اور رحیم بخش بنگلانی کو  گرفتار کرلیا۔

کشمور پوليس  نے فاروقی پمپ کے قریب ایک اور کاروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم عبداللہ ولد علی مراد پٹھان کو بھی گرفتار کرلیا۔

نادرا آفیس کشمور  کے نزدیک روپوش ملزم اشوک کمار ولد سھندرو مل لنجواڻي لاڑو میں گوھرام ولد نور محمد لانجوانی کو بھی گرفتار کیا گیا۔ لانجوانی سے بغیر کاغذات کے موٹرسائیکل اور ایک کلو چرس بھی برآمد کرلی گئی۔