بھمبر سیکٹر میں  بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کے  دوجوان شہید

 
0
667

راولپنڈی، فروری 28 (ٹی این ایس):   بھارت لائن آف کٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہاہے اور آج پھر بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے باعث دو پاک فوج کے جوان شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )بھارتی فائرنگ سے 32 سالہ ساہی منیر چوہان اور 28 سالہ عامر حسین شہید ہو گئے ہیں جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی چوکیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیاہے ۔شہید ہونے والے منیر چوہان کہوٹہ اور عامر حسین ضلع بھمبر کا رہائشی تھا ۔