سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت 9مارچ تک ملتوی کر دی

 
0
357

لاہورمارچ 3(ٹی این ایس) سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت 9مارچ تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خاں نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت ہے اس لیے معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی سماعت بند کمرے میں کی جائے ۔ جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت 9مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت بند کمرے میں کرنے کے حوالے سے جائزہ لیں گے ۔