نواز شریف کو کیوں نکالا سے عوام کو کوئی غرض نہیں ٗ عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں ٗبلاول زرداری

 
0
255

اسلام آبادمارچ 3(ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو یہ غرض نہیں کہ نواز شریف کو کیوں نکالا بلکہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان کے عوام بے روزگاری، غربت اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کا حل جانتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کارکنان گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام پہنچائیں اور 2018 کے انتخابات میں ہماری کامیابی ہوگی جبکہ ہم روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس انتخابات میں (ن) لیگ حصے لے اس میں دھاندلی کے الزام لگتے ہیں اور نواز شریف کے پاس وفاق اور پنجاب کی حکومت ہے اور یہ لوگ خفیہ فنڈز استعمال کر رہے ہیں.