ججز ،سرکاری افسران کی دوہری شہریت کا کیس: ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں چھ رکنی نئی کمیٹی تشکیل،نادرا کو دوہری شہریت جانچنے کیلیےسافٹ وئیر تیار کرنے کا حکم

 
0
329

اسلام آباد، مارچ 05 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ میں ججز اور سرکاری افسران کی دوہری شہریت کے کیس کی سماعت کے دوران  اٹارنی جنرل نے دوہری شہریت سے متعلق کمیٹی کی تجاویز چیف جسٹس کو فراہم کر دیں۔

چیف جسٹس نے تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں چھ رکنی نئی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں چیرمین نادرہ، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور ممبر ایف بی آر پر بھی شامل ہونگے۔

کمیٹی کو دو ہفتوں کے اندر افسران کی دوہری شہریت کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش اور اس ضمن میں افسران کی دوہری شہریت جانچنے کیلیے نادرہ کو سافٹ وئیر تیار کرنے کا حکم دیا گیا۔

نادرا سے کہا گیا ہے کہ وہ  سافٹ وئیرپر مبنی ڈیٹا تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان اور سیکریٹریز کوفراہم کرے۔

عدالت نے 25 مارچ کمیٹی کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

کیس کی آئیندہ سماعت 26 مارچ کو ہو گی