محکمہ خزانہ نے بجٹ کے حوالے سے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی

 
0
265

لاہور مارچ 6(ٹی این ایس) محکمہ خزانہ نے بجٹ 2018-19پیش کرنے کے حوالے سے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ بجٹ 2018-19 کے حوالے سے گائیڈ لائن دی جائے کہ یہ بجٹ موجودہ اسمبلی پیش کرے گی یا نگران ۔موجودہ اسمبلی کی صورت میں 15مئی سے پہلے کی تاریخ دی جائے کیونکہ اسمبلی سے بجٹ پاس کروانے کے لئے بھی وقت لگے گا ۔