جیکب آباد ٗبنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر قومی عوامی تحریک کا پیدل لانگ مارچ جاری کٹہ شاخ پہنچ گیا

 
0
616

جیکب آباد مارچ 6(ٹی این ایس) روڈ تعمیر نہ کرنے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر قومی عوامی تحریک کا پیدل لانگ مارچ جاری کٹہ شاخ پہنچ گیا علاقہ مکینوں کا استقبال ایم این اے کے بھائی کی لانگ مارچ کے شرکاء کو احتجاج ختم کرنے کی اپیل صاف انکار تفصیلات کے مطابق باہو کھوسو روڈ تعمیر نہ کرنے،بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور کرپشن کے خلاف قومی عوامی تحریک کی جانب سے باہو کھوسوسے جیکب آباد تک پیدل لانگ مارچ جاری،گڑھی حسن سرکی میں رات قیام کے بعد دوسرے روزپیدل لانگ مارچ بھٹہ گڑھی پہنچا جہاں لانگ مارچ کے شرکاء نے دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا لانگ مارچ کی قیادت قومی عوامی تحریک کے محمد حسن کھوسو،شکیل کندرانی ،قربان بلوچ،نذر محمد بگٹی ،سنی تحریک کے عبدالوحید مرہٹو ،علی نوازکھوسو اوردیگرنے کی جبکہ لانگ مارچ میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی ٹالانی مقام کے قریب رکن قومی اسمبلی میر اعجازحسین جکھرانی کے بھائی میر فہد جکھرانی ،ضلع ممبر میر صابر خان جکھرانی نے لانگ مارچ کے شرکاء سے مزاکرات کیے اور انہیں احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے روڈ کی جلد تعمیر کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے سے صاف انکارکرتے ہوئے پیدل لانگ مارچ جاری رکھنے کااعلان کیا بھٹہ گڑھی کے چوک پر دھرنے سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باہو کھوسو سے بھٹہ گڑھی تک روڈ تعمیر نہیں کیاگیا قومی عوامی تحریک کی جانب سے مسلسل احتجاج کیاگیا لیکن منتخب نمائندوں نے کوئی توجہ نہیں دی قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایازلطیف پلیجو کے حکم پر پیدل لانگ مارچ شروع کیاہے کسی کے کہنے پر ختم نہیں کریں گے ،
انہوں نے کہاکہ باہو کھوسو سمیت ضلع جیکب آبادکے دیہی اور شہری علاقے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں روڈ راستے تباہ ہیں منتخب نمائندے عوام کی خدمت کے بجائے کرپشن میں مصروف ہیں کروڑوں روپے سڑکوں کی تعمیر کے لیے جاری کیے گئے توپھر علاقے کیوں زبوں حال ہیں یہ افسران اورمنتخب نمائندوں کی کرپشن کاکھلا ثبوت ہے خاموش نہیں بیٹھیں گے ہرزیادتی کا حساب لیاجائے گا پیدل لانگ مارچ رات کٹہ شاخ میں قیام کرے گا جس کے بعد اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوگا پیدل لانگ مارچ جمعرات کو جیکب آباد پہنچے گا جس میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو ڈی سی چوک پر دھرنے سے خطاب کریں گے دوسری جانب ایم این اے کے بھائی میر فہد خان جکھرانی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاکہ مظاہرین کا احتجاج ختم کرانے نہیں گئے تھے راستے سے گزر رہے تھے تو مظاہرین سے ملے ۔