ن لیگ کے ایم این اے رضا حیات ہراج  کی تحریک انصاف میں شمولیت

 
0
339

اسلام آباد، مارچ 07 (ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ (ن) لیگ کے ایم این اے رضا حیات ہراج نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
رضا حیات ہراج نے 2002 میں پیپلز پارٹی کی طرف سے الیکشن جیتا  تھااور کچھ عرصہ کے بعد انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پٹریاٹس میں شمولیت اختیار کر لی تھی ،  2008 میں وہ دوبارہ پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے کامیاب ٹھہرے تاہم 2013 کے انتخابات میں انہوں نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑا اور پھر ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی اور اب وہ پی ٹی آئی کے کارواں کا حصہ بن گئے ہیں ۔

بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جو بھی عمران خان کو کپڑوں کی طرح پارٹیاں بدلنے والے ان سیاستدانوں کو شامل کرنے کا کہہ رہاہے وہ دراصل پی ٹی آئی کو انتخاب لڑنے سے قبل ہی ہروانا چاہتا ہے ۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ رضا حیات نے لمبے عرصہ تک کسی بھی پارٹی کے ساتھ منسلک نہیں رہے ۔