نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

 
0
302

لاہور ،مارچ 7(ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ۔ لاہور آمد کے بعد وہ اپنی رہائشگاہ جاتی امراء روانہ ہو گئے ۔ ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ یاد رہے کہ نواز شریف نے اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اتحادی جماعتوں کے اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔