ڈرگ مافیا کے خلاف ایس ایچ او باغ کو کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘راجہ رضوان غالب

 
0
359

باغ مارچ 8(ٹی این ایس) ڈرگ مافیا کے خلاف ایس ایچ او باغ کی کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں راجہ رضوان غالب۔تحریک انصاف آزادکشمیر کہ مرکزی رہنما ضلع باغ کہ معروف نوجوان راجہ رضوان غالب نے کہا شہداء اور غازیوں کی دھرتی باغ کو پیپلزسیکرٹریٹ نہیں بننے دیں گے انھوں نے کہا ایس ایچ او باغ نے منشیات فروش .گاڑی چور گروہ کے خلاف جو آپریشن کیا اس پر مبارک بات پیش کرتے ہیں کافی دنوں سے ہم دیکھ رہے ہیں اس کاروائی کے بعد ایک مخصوص گروپ کا احتجاج ‘پریس کانفرنسیں ان ملزمان کی نہ صرف پشت پنائی بلکہ بے قصور قرار دینے کی کوشش ہے۔ راجہ رضوان غالب نے کہا کچھ ذمہ دار لوگ بھی خاموش ہیں ہم برادری ازم کی سیاست کہ خلاف ہیں کچھ لوگوں نے باغ کہ اندر برادریوں کہ بت بنا رکھے ہیں جن کو خاص وقتوں میں استعمال یا پوجا جاتا ہے جس کی ہم مزاحمت کرتے ہیں باغ سے بڑی تاریخ وابسطہ ہیں یہ تاریخ باغ کہ نوجوانوں کیلے مشعل راہ ہے یہ تاریخ آنے والے وقتوں اور بہتر مستقبل کیلئے ہمارے پاس مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے مگر افسوس ہم برادری ازم مفادات کی سیاست کہ ہوکر رہے گئے انھوں نے کہا ریاستی ادارے عوام کیلئے ہوتے ان اداروں میں بیٹھے لوگ اچھے کام سرانجام دیں تو ان کی حوصلہ افزائی کرنے کہ بجاے حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہیے اداروں کی مضبوطی کیلے ملکر کام کرنا ہوگا منشیات فروش اور دیگر جرائم کرائم میں ملوث افراد کہ خلاف بھی سب نے ایک ہو کر ان کہ دھندوں کا خاتمہ کرنا ہوگا باغ کہ نوجوان قیمتی سرمایا ہیں اپنے اندر شعور بیدار کریں بہادری دلیری اور جرآت والے کاموں کو ترجیح دیں ۔