عارف والا روڈ پر نجی کالج کی بس الٹنے سے ایک طالبعلم جاں بحق ٗ 6 زخمی

 
0
338

ساہیوالمارچ 8(ٹی این ایس)عارف والا روڈ پر نجی کالج کی بس الٹنے سے ایک طالبعلم جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 118 نائن ایل کے قریب عارف والا روڈ پر نجی کالج کی بس طلبا کو لے کرجارہی تھی کہ ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیوں کا آغاز کیا ٗ جاں بحق ہونے والے طالبعلم اورزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ٗجہاں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔