چیئرمین سینیٹ کیلیے پی پی کا امیدوارکامیاب ہوگا،راجہ پرویز اشرف

 
0
380

اسلام آباد مارچ 10 (ٹی این ایس)سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلیے پیپلزپارٹی کا امیدوار ہی کامیاب ہوگا۔لاہور کی نیب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی جس کو نامزد کرے گی وہی سینیٹ کا چیئرمین ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ ہیں، تعاون کرتے بھی ہیں لیتے بھی ہیں،رضا ربانی ہماریسینئر رہنما ہیں، ان کا نام لے کرمیاں نواز شریف نے گگلی کرائی تھی۔راجہ پرویزنے یہ بھی کہا کہ سیاست میں تلخ و شیریں باتیں ہوتی رہتی ہیں،وقت کی ضرورت ہے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ قومی اداروں کو نشانہ بناکر عزت پائیں گے،وہ غلطی پرہیں۔