منی لانڈرنگ کیس،شعیب شیخ کی عدم پیشی پر عدالت برہم

 
0
386

اسلام آباد مارچ 10 (ٹی این ایس)منی لانڈرنگ کیس میں ملزم شعیب شیخ کو منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہیں کیا گیا۔ایگزیکٹ کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پرعدالت نے اظہار برہمی کیا۔بدنام زمانہ ایگزیکٹ کے سی ای اوشعیب شیخ کے خلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سماعت ہوئی، شعیب شیخ کیو کیل نے عدالت کو بتایا کہ شعیب شیخ کی طبیعت خراب ہے سماعت ملتوی کردی جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ چاہتے ہیں کہ میں سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے احکامات نظراندازکروں۔وکیل نے کہا کہ جیل میں شعیب شیخ کی جان کوخطرہ ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ پہلیجیل ٹرائل تھا ملزم شعیب شیخ وہاں بھی پیش نہیں ہورہیتھے،یہ تین سال سے تاخیری حربیاستعمال کررہے ہیں۔عدالت نے ملزم شعیب شیخ کوہرحال میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔