ترکوں کو اونٹوں کا ریوڑ کہنے والا جرمن سیاست دان مستعفی

 
0
729

برلن مارچ 10(ٹی این ایس)جرمن صوبے سیکسینی انہالٹ میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی کے سربراہ پوگینبرگ پارٹی صدارت سے مستعفی ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہیں کچھ ایام قبل جرمنی میں آباد ترک نسل باشندوں کو اونٹوں کا ریوڑ‘ اور زیرہ فروش کہنے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ پوگینبرگ سیکسنی انہالٹ میں اپنی جماعت کے چیرمین کے عہدے پر فائز تھے۔پوگینبرگ نے کہا کہ انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ انہیں میڈیا کی جانب سے اس حد تک دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مجھے اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔مرکزی جرمن شہر ماگدیبرگ میں پارلیمانی سیشن میں اپنی تقریر میں استعفے کا اعلان کیا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پارلیمان کے گروپ میں خود پوگینبرگ کی اپنی جماعت کے لوگوں نے ایک خفیہ ووٹنگ میں ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ تاہم پوگینبرگ نے کہا کہ وہ پارٹی صدارت سے مستعفی ہو جانے کے باوجود پارلیمانی گروپ کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔