مریم نواز کا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے ٗ مریم نواز ہی اربوں روپے مالیت کے مے فیئرز فلیٹس کی مالک ہیں ٗعمران خان 

 
0
406

اسلام آباد مارچ 10(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے ٗ مریم نواز ہی اربوں روپے مالیت کے مے فیئرز فلیٹس کی مالک ہیں ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے الزام عائد کیا کہ کرپشن اور چوری کے پیسے سے خریدی گئی خاندان کی جائیدادیں بچانے کیلئے مریم نواز کی جانب سے سفید جھوٹ بولے گئے ۔عمران خان نے ٹوئٹر پر کچھ دستاویزات شیئر کرتے ہوئے کہاکہ یہ دستاویز شریفوں کے قطری خطوط، ٹرسٹ ڈیڈ اور کیلیبری جیسے تمام جھوٹ بے نقاب کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی فنانشنل انوسٹی گشن ایجنسی کی دستاویز سے مکمل طور پر ثابت ہوتا ہے کہ مریم نواز ہی اربوں روپے مالیت کے مے فیئرز فلیٹس کی مالک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں چنانچہ یہ پیسہ نواز شریف نے چرایا اور بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کرکے باہر بھجوایا ہے۔