قطرکو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے، سلطان بن سحیم

 
0
699

دوحہ مارچ 13(ٹی این ایس)قطر کے حکمران خاندان کے سرکردہ منحرف رہ نما الشیخ سلطان بن سحیم آل ثانی نے موجودہ حکمرانوں کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ موجودہ حکمران طبقہ قوم کو مصائب مسائل کے سوا کچھ نہیں دے سکا ہے ہم دیگر عرب اقوام کے ساتھ مل کر قطر کو موجودہ حکمرانوں سینجات دلانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں سلطان بن سحیم نے کہا کہ قطر کے موجودہ حکمران طبقے نے ہمارے پڑوسیوں کے لیے مشکلات پیدا کیں، ہمارے امن واستحکام کو تباہ کیا۔ میں قطر کے تمام بہن بھائیوں کویقین دلاتا ہوں ملک کو موجودہ نظام حکومت سے نجات دلا کر اسے فطری دھارے میں لانے کے لیے کوششیں جاری رکھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہی صف میں کھڑے ہیں اور ہمارا مقابلہ جرائم کو فروغ دینے والوں کیساتھ ہے۔ ہم انہیں ختم کرکے چھوڑیں گے۔سلطان بن سحیم نے کہا تھا کہ قطر کو چلانے والی اصل طاقت سابق قطری امیر الشیخ حمد بن خلیفہ کی قائم کردہ ایک تنظیم ہے۔ انہوں نے سابق امیر قطر پر تین عشرے قبل اپنے والد کو قتل کرنے کا بھی الزام عاید کیا اور کہا کہ قطر کی موجودہ پالیسی کو قطری قوم اور دوسرے عرب ممالک نے مسترد کردیا ہے۔