مردان، سات سالہ بچے کے ساتھ جنسی درندگی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا

 
0
356

مردان مارچ 17(ٹی این ایس)مردان میں ایک اور سات سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے الزام میں پولیس نیبروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں20 سالہ ذیشان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ طوروکے ایس ایچ او واجدخان کے مطابق شاہ فیصل کی والدہ نے تھانہ طورومیں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے نے کل شام مدرسہ سے واپسی پر انہیں بتایا کہ پڑوسی ذیشان نے اس کے ساتھ جبری زیادتی کی ہے۔بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا جہاں اسے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا۔دوسری جانب مردان
میڈیکل کمپلیکس میں شاہ فیصل کا معائنہ کیا گیا جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔