ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر صدارت گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس

 
0
466

قصورمارچ 17(ٹی این ایس): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منصور علی خاں کے زیر صدارت گندم خریداری کے حوالے سے اہم اجلاس‘تمام اسسٹنٹ کمشنرز‘محکمہ خوراک کے افسران اور دیگر کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منصور علی خاں کے زیر صدارت گندم خریداری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس کو اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے بتایا گیا کہ گندم خریداری کے حوالے سے ریونیو ریکارڈ کے مطابق کسانوں کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے حکم دیا کہ گندم باردانہ کی تقسیم کو مکمل شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے ریونیو ریکارڈ کے مطابق کسانوں کی حتمی لسٹیں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں آج سے چسپاں کی جائیں تا کہ ان لسٹوں پر کسانوں کے اعتراضات کو بروقت حل کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی حکم دیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز ان لسٹوں کے بارے میں مختلف دیہاتوں میں اعلانات کروائیں۔