نواز شریف کی تقاریر کی لائیو کوریج پر پابندی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

 
0
505

لاہور مارچ 17(ٹی این ایس) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی تقاریر کی لائیو کوریج پر پابندی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لائیو کوریج پر پابندی لگائی جائے ۔جس شخص کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نااہل قرار دے چکی ایسے شخص کی میڈیا کوریج اور تصاویر پر پابندی لگائی جائے، سپریم کورٹ پیمرا کو اس سلسلے میں فوری احکامات جاری کرے۔