کراچی ‘افسران سے ڈھائی کروڑروپے لوٹنے والا نیب کا جعلی افسر گرفتار

 
0
301

کراچی مارچ 18(ٹی این ایس)سرکاری افسران کو لوٹنے والے جعلی نیب افسرکو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سرکاری افسران کو ڈھائی کروڑ روپے کا چونا لگا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب افسر کا رعب جما کر سرکاری افسران کو لوٹنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا، ترجمان نیب کے مطابق گرفتار ملزم شہزاد یوسف مختلف دفاتر میں جاکر خود کو نیب کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظاہر کیا کرتا تھا۔ملزم سندھ اور پنجاب کے افسران کو بلیک میل کیا کرتا تھا، ملزم کی دھمکیوں میں آکر کئی سرکاری افسران نے اس کے چار اکاؤنٹس میں ڈھائی کروڑ سے زائد رقم بھی جمع کروائی۔ملزم یہ اکاؤنٹس کراچی اور ساہیوال سے آپریٹ کرتا تھا، نیب حکام کے مطابق ملزم کا ٹارگٹ کے ڈی اے اور لوکل گورنمنٹ کے افسران تھے جن کو یہ بلیک میل کیا کرتا تھا۔