ایرانی وزیرخارجہ شدید علیل، اسپتال منتقل،ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

 
0
563

تہران، مارچ19(ٹی این ایس):ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اچانک شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اچانک خرابی صحت کے بعد جواد ظریف کو تہران کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بیماری کے باعث ان کی تمام مصروفیات ختم کردی گئی ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے جواد ظریف کو آرام کا مشورہ کیا ہے اور ان کی سیاسی مصروفیات کا شیڈول تبدل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ جواد ظریف کو کامیاب ایرانی وزیرخارجہ قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے سنہ 2015ء میں چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد تہران کے اور عالمی طاقتوں کے درمیان سمجھوتہ کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اکتوبر2013ء کو جواد ظریف کو کمر میں تکلیف کیبعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔