سعودی شہر طائف میں کھانے میں شیشے کا ٹکڑا نکلنے پر ہوٹل بند

 
0
646

طائف، مارچ19(ٹی این ایس):ریجنل بلدیہ کے اہلکاروں نے کھانے میں شیشے کا ٹکڑا نکلنے پر ہوٹل بند کردیا۔سعودی اخبار کے مطابق شمالی طائف کے علاقے عشیرہ میں ایک شہری نے بلدیہ میں شکایت کی تھی کہ اس نے ایک ہوٹل سے کھانا خریدا جس میں شیشے کا ٹکڑا پایا گیا۔ شکایت پر بلدیہ نے کھانے کے پیکٹ کا جائزہ لیا تو اس میں کانچ موجود تھا۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل سربمہر کردیا گیا جبکہ مالک پر جرمانہ بھی لگایا گیا۔