سعودی عرب میں قرآن مجید اور عربی زبان کا کورس( آج ) سے شروع ہو گا

 
0
2841

جدہ مارچ 9(ٹی این ایس)سعودی عرب میں قرآن مجید سکھانے اور عربی زبان پڑھانے کا ہفتہ وار کورس (آج )ہفتہ سے شروع کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کورس کی مدت 20گھنٹے ہے اور یہ مفت کرایا جائے گا۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ قرآن شریف اور عربی زبان کورس جدہ نیشنل ہسپتال نے قرآن اکیڈمی جدہ چیپٹر کے تعاون سے شروع کیا گیا منتظمین کے مطابق کورس کے شرکاء کو آسان طریقے سے قرآن اور صلاح کورس عربی گرامر کے ساتھ سمجھائیں گے ٗقرآن شریف میں جو ا لفاظ استعمال ہوئے ہیں ان میں آدھے کورس کے دوران پڑھائے جائیں گے۔ شرکاء کو ان دعاؤں کے الفاظ کے معنی و مطالب بھی سمجھائیں گے جو روزانہ نمازوں میں مانگی جاتی ہیں