کموڈو ر اطہر سلیم کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی، ترجمان پاک بحریہ

 
0
749

کراچی مارچ 9(ٹی این ایس) پاک بحریہ کے کموڈو ر اطہر سلیم کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے،اطہر سلیم ۔پاکستان نیوی وار کالج لاہوراور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل اطہر سلیم نے انیس سو چھیاسی میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران آپ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں،آپ کی غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیاہے۔