کراچی 03 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگیرانی نے کہا ہے کہ وقفہ وقفہ سے جاری برسات کے باعث روڈ و گلیوں میں برساتی پانی کی نکاسی کو جاری رکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سینیٹشن کے افسران سے ملاقات میں دفتر میں گذشتہ روزاور آج ہونے والی بارش کے دوران کیئے جانے والے انتظامات کی تفصیلات معلوم کیں اور ہدایت کی کہ بارش کی وجہ سے گلیوں میں موجود نالوں اور نالیوں کی صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کریں چھوٹے بچوں کو برساتی پانی میں کھیلنے سے روکیں محکمہ پارک وپلے گراؤنڈ اور الیکٹرک و مکینکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ دوران برسات تیز ہواؤں کی وجہ سے درختوں کے گرنے کی شکایات اگر موصول ہوں تو فوری ازالہ کریں اسٹریٹ لائٹ کے پولوں میں کرنٹ کی شکایات موصول ہوں تو اپنی ذمہ داری بھرپور انداز میں انجام دیں اورنگی ٹاؤن سے سرجانی ٹاؤن تک برساتی پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے ہر مقام پر افسران و عملہ تعینات کیا گیا ہے مرکزی دفتر میں مرکز شکایات پر عملہ رات دن موجود رہیگا ایڈ منسٹریٹر بلدیہ غربی نے میونسپل کمشنر کو ہدایت کی کہ کسی بھی شکایات کے ازالہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی بعدازاں ایڈمنسٹریٹر نے میونسپل کمشنر کے ہمراہ اورنگی،سرجانی یوسف گوٹھ منگھوپیر اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا علاقہ معززین اور کام میں مصروف افسران و ملازمین سے ملاقات کی اورہدایت کی کہ تمام یوٹیلیٹی سروس کی فراہمی میں مصروف اداروں سے رابطہ میں رہیں ۔