وزیراعلیٰ بلوچستان کی یادگارِ شہداء پر حاضری

 
0
588

کوئٹہ ستمبر 6(ٹی این ایس): 6ستمبر یوم دفاعِ پاکستان و یوم شہداء کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں یادگارِ شہداء پر حاضری دی۔اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی دی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم باجوہ نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے۔
تقریب میں صوبائی وزراء نصیب اللہ مری، عارف جان محمد حسنی، نور محمد دمڑ، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری و دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔یادگار شہداء پر ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے نام درج ہیں۔