بلوچستان اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے ہونے والے سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز کا آج سے کراچی میں آغاز ہو گا، حافظ آغا

 
0
402

 

کوئٹہ5مئی (ٹی این ایس ): بلوچستان اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے ہونے والے سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز کا آج سے کراچی میں آغاز ہو گا ، بلوچستان باکسنگ ایسوسیشن کے جنرل سیکٹری سیڈد حافظ آغا کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے 4 اپریل سے کراچی میں ہونے والے سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز اج سے لیاری میں شروع ہو رہی ہیں جس میں بلوچستان کے  چار باکسنگ ٹیمز پر مشتمل 35باکسرز اور پانچ آفیشلز شرکت کررہے ہیں، دو ٹیمز سیئنر ایک جونئیر اور ایک فیمل باکسنگ ٹیم بھی قسمت آزمائی کریگی۔

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار سکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز جناب منظور صاحب نے باکسنگ کے ٹیلنٹ کو مزید آگے لانے کیلئے اس طرح انقلابی اقدامات اٹھائے ہے. بلوچستان باکسنگ کا گڑ سمجھا جاتا ہے جس کی واضع مثال 36th نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں بلوچستان کے 45 باکسرز نے مختلف محکموں کی جانب سے کھیلتے ہوئے دس میں سے پانچ گولڈ میڈلز اپنے نام کئے. بلوچستان کے باکسرز کو اس طرح سیریز فراہم کرنا واقعی سیکریٹری منظور صاحب اور ڈاریکٹر اسپورٹس ظفر بلوچ صاحب کی کھیلوں سے پیار اور بلوچستان کے کھلاڑیوں سے محبت کا ثبوت ہے مگر اس سے پہلے کسی اور نے اس طرح اقدامات اٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کی، بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کء تاریخ میں پہلی بار سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز منظور صاحب اور ڈاریکٹر اسپورٹس بلوچستان ظفر بلوچ کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انھوں نے پہلی مرتبہ باکسرز کو اس طرح کی سیریز کھیلنے کا مواقعے فراہم کیا بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیرمین میر جہانگیر لانگو صدر صادق خان اچکزئی جنرل سیکرٹری سید حفیظ آغا  فنانس سیکرٹری فیض اللہ جان سکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز محترم منظور صاحب ڈاریکٹر اسپورٹس بلوچستان جناب ظفر بلوچ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کے باکسروں کو اس طرح مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا شروع کی اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور بلوچستان کے کھلاڑی بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔