بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف پاکستان کا کیس کمزور ہے:شہریار خان

 
0
261

لاہوراکتوبر 21 (ٹی این ایس)سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف پاکستان کا کیس کمزور ہے کیوں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ ز کے مابین دستخط کردہ ایم او یو میں حکومت کی رضا مندی سے مشروط شق واضح ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوبی سی سی آئی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کی بجائے ٹیبل ٹاک کرنی چاہیے کیوں کہ جب دونوں بورڈز کے تعلقات خوش گوار ہوں گے توسیریز ہونے کے امکانات روشن ہیں۔شہریار خان نے اعتراف کیا کہ دونوں کرکٹ بورڈز کے دستخط شدہ ایم او یو میں حکومت کی رضا مندی سے مشروط شق واضح ہے، اس لیے پاکستان کا بھارت کے خلاف کیس کمزورہے۔شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا ٹیم کی پاکستان آمد کے لیے بڑی محنت کی گئی ہے اور امید ہے کہ یہ دورہ بھی بخیرو عافیت ختم ہوگا ۔