سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ میں ہے ٗسب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت بھی اسی صوبے میں ہے ٗ عمران خان

 
0
379

اسلام آباد اکتوبر 21(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ میں ہے اس لیے سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت اسی صوبے میں ہے۔عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اتوار کو سیہون میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضروت سندھ میں ہے کیونکہ سب سے زیادہ لوٹ مار اور پیسہ سندھ کے لوگوں کا لوٹا گیا ہے جو باہر بھیجا گیا۔عمران خان نے کہا کہ جلسے میں پیغام دوں گا کہ سندھ کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے ہمیں آگے کیا کرنا ہے ٗہم نے سندھ کو اپنا پروگرام دینا ہے کہ صوبہ کیسے ترقی یافتہ بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں روزگاراور غربت بڑا مسئلہ ہے، صوبے میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، یہاں کمزور کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے جب کہ چھوٹے کسانوں کے ساتھ بھی بڑے کسان ظلم کررہے ہیں۔