وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر

 
0
330

لاہور اکتوبر 21( ٹی این ایس) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی ۔ درخواست گزار نے چیف سیکرٹری پنجاب، وزیرقانون راناثنااللہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے حوالے سے منفی بیانات دیئے، اس طرح کے بیانات ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کا مجب بن سکتے ہیں، صوبائی وزیرقانون آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے لہٰذا عدالت فوری طور پر رانا ثنااللہ کو نااہل قرار دے۔