کوڈ 19 کے بڑھتے ہوئے خطرات ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں “سمارٹ ورک” کا آغاز کر دیا گیا

 
0
383

شہری کوڈ 19 کی تیسری لہر کے دوران ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی آن لائن سروسز استعمال کریں۔ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان

اسلام آباد 15 مارچ 2021 (ٹی این ایس): کوڈ 19 کی تیسری لہر میں شہری زندگیوں کو تحفظ کے پیش نظر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں سمارٹ ورک کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان کے مطابق سمارٹ ورک کے دوران شہری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی آن لائن سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں گے جبکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ آنے پر آن لائن اپوائنمنٹ لازمی کر دی گئی ہے تاکہ بڑی تعداد میں شہری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نہ آ سکیں ڈرائیکٹر ایکسائز کے مطابق عوامی سہولت کے پیش نظر ایکسائز ٹیمیں شہریوں کے گھروں پر رجسٹریشن و ٹرانسفر کی سروسز بھی فراہم کریں گی سمارٹ ورک کے دوران شہری رجسڑیشن کارڈز کے حصول کیلئے آفس آنے سے پہلے اسلام آباد انتظامیہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی ویب سائٹ سے اسٹیس چیک کریں کرونا وائرس کے دوران ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کیلئے بھی موبائل ایپلیکیشن سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ایسے تمام افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا جو بغیر آن لائن اپوائنمنٹ کے یہاں آئیں گے