اسلام آباد(ٹی این ایس) تھانہ شالیمار کی حدود ای الیون ٹُو نصیبہ قیصر نامی خاتون نے فلیٹ سے چھلانگ لگا دی

 
0
31

اسلام آباد

(ڈیلی ڈیجیٹل پوسٹ)

تھانہ شالیمار کی حدود E-11/2

نصیبہ قیصر نامی خاتون نے فلیٹ سے چھلانگ لگا دی۔خاتون اسلام گڑھ میرپور آزاد کشمیر کی رہائشی ہے۔خاتون کے مطابق دو دن قبل شکیلہ نامی خاتون نے ذیشان عرف شانی کے ہاتھ اسے 12 لاکھ میں فروخت کیا تھا۔زویا نامی خاتون جوکہ مساج سینٹر اور عصمت فروشی اور جسم فروشی کا کاروبار کرتی ہے۔ متاثرہ خاتون نے زویا نامی خاتون کے سیکنڈ فلور فلیٹ نمبر 210 کی کھڑکی سے چھلانگ لگائی ہے۔ متاثرہ خاتون کا یہ کہنا ہے کہ ذیشان عرف شانی اور زویا نامی خاتون مجھے زبردستی عصمت فروشی کا کام کروانے پر مجبور کر رہے تھے۔خاتون کا پاؤں فریکچر اور ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔پولیس نے زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری چھلانگ لگانے سے پہلے پولیس اس فلیٹ پر ائی دروازہ کھٹکھٹایا لیکن زویا نے دروازہ نہ کھولا جس پر پولیس واپس چلی گئی۔ میں چیختی رہی چلاتی رہی لیکن کسی نے مدد نہ کی۔