پولیس کی طرف سے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آپریشن کی تیاری ،ذرائع
سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ
میرا اور صاحبزادہ حامد رضا کا نام بھی فہرست میں شامل کریں، لطیف کھوسہ
ہم پارلیمانی کمیٹی اور پارلیمنٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں، لطیف کھوسہ
کھوسہ صاحب پارلیمنٹ تو عدالتی فیصلے کالعدم بھی قرار دے سکتی ہے، چیف جسٹس
پارلیمان میں جا کر اپنا اختیار استعمال کریں، چیف جسٹس
مفتی منیب الرحمان کے نمائندے مفتی حبیب الحق شاہ عدالت میں پیش
ملزم کی ضمانت کے فیصلے پر اعتراض نہیں، نمائندہ مفتی منیب الرحمان
ملزم کیخلاف ٹرائل کورٹ میں مقدمہ چلنا چاہیے، مفتی منیب الرحمان
کسی بے گنا کو سزا دینے کی بات کوئی نہیں کر رہا، مفتی حبیب الحق شاہ
عدالت اپنے فیصلے کو ضمانت تک ہی محدود رکھے، مفتی حبیب الحق شاہ
آج عدالت آنے والے علماء کو گرفتار کیا گیا ہے، مفتی حبیب الحق شاہ
اٹارنی جنرل صاحب اس شکایت کو نوٹ کر لیں، چیف جسٹس فائز عیسی
لوگ مضطرب ہوتے ہیں کہ ختم نبوت کیلئے نکلنے پر انہیں گرفتار کیا جاتا ہے، مفتی حنیف قریشی