راولپنڈی ڈسٹرکٹ اوپن بیڈ منٹن چمپئن شپ (کل )شروع ہوگی

 
0
398

راولپنڈی، مارچ19(ٹی این ایس):راولپنڈی ڈسٹرکٹ اوپن بیڈ منٹن چمپئن شپ (کل) بدھ سے شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ چمپئن شپ کے چیف آرگنائزر مطاہر سہیل نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں اوپن مقابلے ہونگے جس میں راولپنڈی کے علاوہ دوسرے شہروں سے بھی مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، چمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں بوائز انڈر۔ 17 سنگلز، لیڈیز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان 20 مارچ کو کیا جائیگا چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 22 مارچ کو جبکہ فائنل مقابلے 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے فائنل کے بعد چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، مطاہر سہیل راولپنڈی ڈسٹرکٹ کوچ بھی ہیں نے کہا کہ اس چمپئن شپ سے بیڈمنٹن کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور امید ہے کہ ان مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے دوران چمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں رکھ کر تربیت دی جائیگی۔