راولپنڈی 02 جنوری 2022 (ٹی این ایس): تھانہ صادق آباد ضلع راولپنڈی کے دبنگ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک شہزاد رسول نے ہوائی فائیرنگ کرنے والے کو دھر لیا تفصیلات کے مطابق ملک شہزاد رسول اے ایس آئی گشت کے دوران چھتری جوک میں موجود تھے کے ان کو محلہ کھوکھر آباد سے ہوائی فائیرنگ کی آواز سنائی دی تو ملک شہزاد رسول اے ایس آئی نے اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ کھوکھر آباد میں ریڈ کیا اور موقع پر ملزم فضل مبین ولد محمد فقیر سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ملزم موقع پر نہ کوئی اسلحہ لائینسنس اور نہ کوئی اجازت نامہ دکھا سکا جس کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے تھانہ صادق آباد کے اے ایس آئی ملک شہزاد رسول معہ پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے