اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ میں بولان کلب اور جناح کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

 
0
481

اسلام آباد، مارچ19(ٹی این ایس):اسلام آباد مریڈین اے ڈویڑن فٹ بال لیگ میں بولان کلب اور جناح کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ ینگسسٹرز کلب اور پونا کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ 1۔1 گول سے برابر رہا،ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ بولان کلب نے القائم کلب کو 5۔0 گول سے ہرا دیا، وقفے تک بولان کلب کو 3۔0 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں بولان کلب نے مذید دو گول کرکے مقابلہ 5۔0 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے عجب نے تین گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی، شوکت اور شاہ زیب سیٹھی نے ایک ایک گول کیا جبکہ القائم کلب کے کھلاڑیوں نے گول کرنے بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، دوسرے میچ میں ینگسسٹرز کلب اور پونا کلب کی ٹیموں کے درمیان ایک، ایک گول سے برابر رہا، وقفے تک ینگسسٹرز کلب کو ایک گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں ہاف پونا کلب نے گول کر کے مقابلہ 1۔1 گول سے برابر کر دیا جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہا، پہلے ہاف کے 42 ویں منٹ میں ینگسسٹرز کلب کی طرف خلیل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے ہاف چوتھے منٹ میں عاقب نے گول کے مقابلہ 1۔1 گول سے برابر کر دیا جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہا، کراچی کمپنی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں جناح کلب نے اسلام آباد کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1۔0 گول سے شکست دی، وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے 13 ویں منٹ میں جناج کلب کے ہاشم نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہا، اسلام آباد کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔