ہمیں بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے بے گھر ہونے والے عام افراد اور پناہ گزینوں کو یاد رکھنا چاہئے ٗشیریں مزاری 

 
0
347

اسلام آباد اگست19 (ٹی این ایس)نامزد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ ہمیں بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے بے گھر ہونے والے عام افراد اور پناہ گزینوں کو یاد رکھنا چاہئے ۔ اتوار کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں تنازعات کی وجہ سے عام افراد بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور ہمیں اس دن کی مناسبت سے بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے بے گھر ہونے والے عام افراد اور پناہ گزینوں کو یاد رکھنا چاہئے کیونکہ انہیں ہمارے تعاون اور مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد ہی نے دوسروں کو تحفظ دینے کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم سب کو مل کر تنازعات سے بچنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہئے تاکہ تنازعات کے خاتمہ کیلئے ان کے بنیادی اسباب اور محرکات کو ختم کیا جاسکے۔