سپریم کورٹ کے حکم پرزینب کے والد کوسیکیورٹی فراہم،ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات

 
0
316

لاہورمارچ 20(ٹی این ایس):سپریم کورٹ کے حکم پرزینب کے والد کوسیکیورٹی فراہم کردی،زینب کے والد حاجی امین کیساتھ ایلیٹ فورس کے اہلکارتعینات کر دیئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امین انصاری نے مجرم عمران کے اہلخانہ کے مبینہ ہراساں کرنے پردرخواست دی تھی،جس پرڈی پی اونے مجرم کے چچاودیگرکیخلاف کارروائی کی اور زینب کے والد کو سکیورٹی فراہم کردی۔حاجی امین کا کہناتھا کہ مجھے تفتیش کے عمل پر تحفظات ہیں،مجرم عمران کے سہولت کاروں کونہیں پکڑاگیا۔